انتخابات میں دھاندلیوں کیلئے کمیٹی کے قیام کا ممتا بنرجی کا مطالبہ

   

کولکتہ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے کولیجیم کے خطوط پر الیکشن کمشنروں کے تقرر کے لئے بھی ایک کولیجیم قائم کیا جائے۔ اُنھوں نے الیکشن کمیشن پر 2019 ء کے لوک سبھا انتخابات میں مبینہ جانبداری پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ تین نامزد کردہ الیکشن کمشنروں کو انتخابات کے انعقاد کا اختیار نہیں دینا چاہئے۔