انتخابات کیلئے استعمال ہونے والی اشیاء کا کلکٹرکا معائنہ

   

کاماریڈی ۔ 28 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر آشیش سنگوان نے کہا کہ آئندہ منعقدہ پنچایت انتخابات کے پیش نظر انتخابی سامان تیار رکھا جائے۔ کلکٹر نے ضلع ایس پی آفس کے قریب گودام میں پنچایت انتخابات کے انعقاد کے لیے استعمال ہونے والے سامان اور بیلٹ بکس کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کلکٹر نے کہا کہ ریاستی الیکشن کمیشن کے ذریعہ فراہم کردہ پنچایت انتخابات کے لئے استعمال ہونے والے کور، فارم، بیلٹ بکس اور دیگر مواد کو محفوظ رکھا جائے اور منڈل وار سپلائی کے لئے تیار رکھا جائے۔ اسی طرح مکمل تیاری کریں اگر ضرورت ہو تو بیلٹ بکسوں کو پینٹ اور مرمت کرایا جائے۔ اس پروگرام میں ضلع پنچایت آفسر سرینواس راؤ اور پنچایت ملازمین بھی موجود تھے۔