انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل:چیف الکٹول آفیسر

   

حیدرآباد 21ستمبر(یواین آئی) چیف الکٹول آفیسر وکاس راج نے کہا کہ ریاست میں آزادانہ ومنصفانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عہدیداروں کیلئے تربیتی پروگرام اور ای وی ایم کے پہلے مرحلے کا معائنہ مکمل ہو چکا ہے ۔سی ای او نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ووٹرس کی سہولت کیلئے مختلف اقدامات کیے ہیں اور صحیح ووٹر لسٹ تیار کرنے اور دستیاب ٹکنالوجی کا استعمال کرکے ووٹرسہایا متراکے نام سے چیٹ باتھ قائم کیا ہے ۔سی ای او نے انکشاف کیا کہ 80 سال سے زیادہ عمر کے ووٹرس اور معذور افراد کو گھر بیٹھے ووٹ کا حق استعمال کرنے کا موقع دیا جائے گا اور اس طریقہ کار کو کووڈ کے دوران آزمایا جا چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں قطعی ووٹر لسٹ جاری ہونے کے باوجود ووٹر رجسٹریشن کا عمل جاری رہے گا۔سی ای او نے انتخابی عمل کے مختلف پہلوؤں کی تفصیلات بتائیں جن میں الیکشن کمیشن کے وقتی پلان پر سختی سے عمل کرنا شامل ہے ۔