امیت شاہ کے ہاتھوں مغربی بنگال میں درگا پوجا تہوار کا افتتاح
کولکتہ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کی کہ وہ ایک کل جماعتی اجلاس طلب کریں تاکہ انتخابات اخراجات کے لئے حکومت کی جانب سے مالیہ فراہم کرنے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ اُنھوں نے اِن خبروں پر تشویش کا اظہار کیاکہ ایک سال قبل لوک سبھا انتخابات میں اخراجات بہت زیادہ ہوگئے تھے۔ وزیراعظم کے نام اپنے مکتوب میں اُنھوں نے کہاکہ یہ وسیع تر بنیادوں پر انتخابی اصلاحات کا ایک حصہ ہوگا اور اِس سے جمہوری سیاست کو کرپشن اور مجرمانہ رنگ نہیں دیا جاسکے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ وقت کا تقاضہ ہے کہ حکومت انتخابی اخراجات کے لئے سرکاری مالیہ فراہم کرے جیسا کہ دنیا 65 ملکوں میں کیا جاتا ہے۔ ممتا بنرجی نے 2014 ء اور 2019 ء کے انتخابات کے وقت بھی یہ مسئلہ اُٹھایا تھا۔ ایک اور اطلاع کے بموجب ممتا بنرجی کے مستحکم گڑھ میں قومی صدر بی جے پی امیت شاہ جاریہ سال درگا پوجا کے تہوار رسم افتتاح انجام دیں گے۔