انتخابات کے بعد بی آر ایس چار حصوں میں تقسیم ہوجائے گی: کے وینکٹ ریڈی

   

Ferty9 Clinic

کانگریس کے تائیدی ایم ایل سی امیدوار کی نامزدگی کے موقع پر ریاستی وزیر کا خطاب، مودی حکومت پر تنقید

نلگنڈہ۔ 3 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر عمارت وشوار ع اور سنیماٹوگرافی کے کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ مودی حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی کے اقدامات کرنے کے بجائے اڈانی اور امبانی کو ملک کادولت مند بنانے میں اپنی توانائی صرف کی ہے۔ نلگنڈہ ۔ کھمم۔ ورنگل حلقہ کے کانگریس تائیدی گریجویٹ ایم ایل سی امیدوارنوین کمار (تینمار ملنا) کی نامزدگی کے موقع پر، ریاستی وزیر نے آج نلگنڈہ کیایچوری گارڈن میں منعقدہ میٹنگ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور مخا طب کرتے ہوئے مرکز میں بی جے پی اور بی آر ایس کی طرف کوئی ترقیاتی و فلاحی کاموں میں کوئی پیش رفت نہ ہونے پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت آنے کے بعد عوام کی فلاح و بہبود کو آگے بڑھایا جارہاہے۔ اقتدار کھونے کے بعد کے سی آر اور کے ٹی آر بوکھلا ہٹ کا شکار ہوکر غیر ضروری بیان بازی کررہے ہیں۔ انہوں نے پھر ایک دفعہ ادعا کیا کہ پارلیمانی انتخابات کے بعد بی آر۔ایس پارٹی چار حصوں میں تقسیم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کی بیٹی کویتا جب اقتدار میں تھیں تو عوام کا پیسہ لوٹا اور اب اِس جرم میں جیل میں بند ہے اور اب باقی قائدین کوبھی جیل جانا پڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت اقتدار میں آتے ہی کئے گئے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنا کر آگے بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی اور بی آر ایس کو ایک بھی سیٹ نہیں ملے گی۔ ایم ایل سی ضمنی انتخاب میں، تین مار ملنا کو ایک لاکھ پہلی ترجیحی ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب بنایا جائیگا۔اس موقع پر وزیر نے کہا کہ جی او 46 کے ساتھ بے روزگاروں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے جس پر آئندہ اسمبلی اجلاس میں اس معاملے پر کمیٹی بنائی جائے گی اور اسے منسوخ کر وا نیکا تیقن دیا۔ایم ایل سی امیدوار تین مار ملنا نے کہا کہ اگر ایم ایل سی کے طور پر ایک موقع دیا جائے تو وہ سیاست میں بنیادی تبدیلیاں لائیں گے۔ ایم ایل سی کے طور پر انتخاب لڑنے والے تین مار ملنا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے خاندان کے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے حکومت کو عطیہ دے رہے ہیں اور حلف نامہ ریاستی حکومت کے حوالے کیا۔ اس پروگرام میں ارکان اسمبلی میں ویشم ایلا یا بی۔لکشما ریڈی لوک سبھا امیدوار رگھو یر ریڈی کے علاوہ ہزاروں کار کن وقائدین موجود تھے قبل از یں وی۔ٹی کالونی سے زبردست ریا لی کے ذریعہ کلکٹر یٹ پہنچ کر پرچہ نامزدگی داخل کی۔