انتخابات کے بعد تیجسوی کی قیادت میں حکومت بنے گی: لالو

   

موتیہاری: راشٹریہ جنتا دل کے قومی صدر لالو پرساد یادو نے دعویٰ کیا کہ بہار اسمبلی انتخابات کے بعد تیجسوی پرساد یادو کی قیادت میں حکومت بنے گی۔ تیجسوی کی حکومت بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ لالو یادو مشرقی چمپارن میں کوٹوا بلاک کے جسولی جمونیا میں منعقد سابق ایم ایل اے آنجہانی یمنا یادو کی برسی کے پروگرام میں اتوار کو آر جے ڈی ایم ایل اے منوج یادو کی دعوت پر شرکت کے لیے آئے تھے ۔ اس سے پہلے لالو نے اپنے مختصر خطاب میں تیجسوی یادو کی قیادت میں حکومت بنانے کی اپیل کی اور تیجسوی کے مائی۔ بہن اسکیم کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا تیجسوی یادو کی مائی۔بہن اسکیم بہت اچھی اسکیم ہے ۔ ہر گاؤں کے لوگوں کو اس اسکیم کے بارے میں بتانا ہوگا۔ انہوں نے یمنا یادو کے دور کو یاد کیا اور انہیں ایک عظیم سوشلسٹ لیڈر بتایا۔