انتخابات کے موقع پر ضابطہ اخلاق پر عمل آوری ناگزیر

   

مقامی ادارہ جات قانون ساز کونسل کے ضمنی انتخابات ، ضلع کلکٹر نارائن ریڈی کا اجلاس سے خطاب

نظام آباد :13؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے آج مقامی ادارہ جات کے قانون ساز کونسل کے ضمنی انتخابات کے موقع پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں قانون ساز کونسل کے رکن کے انتخابات کیلئے پرچہ نامزدگی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور 19؍ مارچ تک پرچہ نامزدگی حاصل کی جائے گی اور صبح 11 بجے سے 3 بجے تک پرچہ نامزدگی حاصل کی جائے گی ۔اسمبلی انتخابات کی طرح اس انتخابات میں بھی نامنیشن فارم ، افیڈیوٹ کلکٹریٹ سے حاصل کرسکتے ہیں اور ضابطہ اخلاق نافذ کیا گیا ہے ۔ لہذا ا س کی عمل آوری ناگزیر قرار دیا ۔ مسٹر نارائن ریڈی نے متحدہ ضلع کے 6 ریونیو ڈیویژنوں میں پولنگ مراکز قائم کئے جارہے ہیں اور انتخابات کے پرُ امن انعقاد کیلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے تمام انتظام کئے گئے ہیں اور پولیس کی زائد فورس تعینات کیا جارہے ۔ سی آر پی ایف کے ستو کا بھی استعمال کیا جارہا ہے متعلقہ ڈیویژنوں کے ایم پی ٹی سی ، زیڈ پی ٹی سی ، میونسپل کونسلرس، میونسپل کارپوریٹرس اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں ۔ ببل گائوں دیہات سنگاریڈی میں شامل کئے جانے کے باوجود بھی انہیں حق رائے دہی کا موقع فراہم کیا گیا ہے مانالا سرسلہ ضلع میں شامل کیا گیا ہے لیکن انہیں حق رائے دہی کا استعمال نظام آباد ضلع میں کرنا ہوگا ۔ اسی طرح معاون اراکین بلدیہ بھی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکتے ہیں لیکن پنچایت راج ایکٹ کے مطابق معاون منڈل پرجا پریشد کے اراکین کو حق رائے دہی کا حق حاصل نہیں ہے ۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ فہرست رائے دہندگان ، سیاسی رائے دہندگان کی تفصیلات سیاسی جماعتوں کو فراہم کی جارہی ہے اعتراضات ہونے کی صورت میں 17؍ مارچ تک اعتراضات پیش کرتے ہوئے اپنے ناموں کا اندراج کیا جاسکتا ہے اور 19؍ مارچ کے دن مکمل فہرست کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مقابلہ کرنے والے امیدوار بی فارم فراہم کرنے کی صورت میں انہیں سنبل الاٹمنٹ کیا جائیگا ورنہ آزاد امیدوار تصویر کریں گے ۔ امیدوار کو 10 افراد کی تائید ناگزیر ہے اور ایس سی ، ایس ٹی کیلئے 5000 ہزار روپئے دیگر کیلئے 10 ہزار روپئے پرچہ نامزدگی کی فیس ہے اور امیدوار 28 لاکھ سے زائد خرچ نہ کریں اور انتخابی اخراجات کو پیش کریں اور امیدوار نئے بینک کھاتہ کے ذریعہ اپنے اخراجات کو انجا م دیں ۔ امیدوار کو فہرست رائے دہندگان میں نام ہونے کی صورت میں متعلقہ ڈی آر او کے ذریعہ تصدیق حاصل کریں اور 25 ؍ مارچ کے روز پرچہ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کے نام کا اعلان کیا جائیگا اور 23؍ مارچ کے روز دستبرداری کی جاسکتی ہے اور 7؍ اپریل کے رائے دہی اور 9؍ اپریل کو رائے ماری کی جائے گی ۔ اس اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں کے علاوہ انچارج اے سی پی پربھاکر رائو بھی موجود تھے ۔