کمیونسٹ پارٹی کے ذریعہ ہی فرقہ واریت کو شکست ممکن ‘سی پی آئی سکریٹری یادگیری کابیان
سنگاریڈی 22 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یادگیری سکریٹری سی پی ایم پارٹی سنگاریڈی ایریا کمیٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پیسے، شراب، ذات اور مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے والے قائدین اور سیاسی جماعتوں کو شکست دیں اور غریب عوام کے حق میں مسلسل جدوجہد کرنے والے سرخ جھنڈے کے نمائندوں کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے بلدیہ انتخابات میں سنگاریڈی میونسپلٹی میں عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کرنے والے سی پی ایم امیدواروں کو کامیاب کیا جاے۔ انتخابی موسم میں پیسوں اور شراب کے ذریعے عوام کو لبھانے والوں کو مسترد کرنے کی ضرورت ہے۔ ایم یادگیری نے کہا کہ سنگاریڈی میں ابھی تک مستقل کچرا ڈمپنگ یارڈ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے وقت پیسوں کے تھیلوں کے ساتھ سیاست میں آنے والے جعلی لیڈروں کو عوام سبق سکھائیں، جو زمینوں پر قبضوں جیسے غیر قانونی دھندوں میں ملوث ہیں۔ سی پی ایم پارٹی عوام کے لیے مستقل طور پر کام کرتی ہے اس لیے انہیں ہی کامیاب بنانے کی ضرورت ہے۔ سنگاریڈی بلدیہ میں سی پی ایم پارٹی بھرپور نمائندگی کے مقصد سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کی یکسوئی، ان کی بے باک نمائندگی، حق کی آواز بلند کرنے، غربیوں کو سرکاری اسکیمات سے مکمل طور مستفید کرنے، غریب عوام کا حق ان تک پہنچنے کے لیے سی پی ایم امیدواروں کو کامیاب کریں۔ دور حاضر میں فرقہ واریت کو شکست دینے کمیونسٹ بہترین ذریعہ ہے۔