انتخابات کے وقت 1-2 روپے قیمتیں کم کر کے جاؤگے، تو ملے گا کرارا جواب’ : پرینکا گاندھی کا بی جے پی پر کسا طنز

   

انتخابات کے وقت 1-2 روپے قیمتیں کم کر کے جاؤگے، تو ملے گا کرارا جواب’ : پرینکا گاندھی کا بی جے پی پر کسا طنز

لکھنؤ: تہواروں کے درمیان پٹرول اور ڈیزل سے لے کر کھانے پینے کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ ایک ماہ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 8 سے 9 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ سبزی اور خوردنی تیل بھی مہنگے داموں میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن مہنگائی کے حوالے سے مسلسل حکومت کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ ادھر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مہنگائی کو لے کر حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار کا وقت ہے اور عام آدمی مہنگائی سے پریشان ہے۔ عوام معاف نہیں کرے گی۔پرینکا گاندھی نے کہا، الیکشن کے وقت بی جے پی 1-2 روپے کم کر کے عوام کے درمیان جائے گی، تب اسے کرارا جواب ملے گا، عوام معاف نہیں کرے گی۔”