انتخابات کے پیش نظر سرکاری مشنری متحرک

   

بھینسہ 15 / نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجوزہ تلنگانہ عام اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سرکاری مشنری متحرک انداز میں خدمات کی انجام دہی میں مصروف دیکھی جارہی ہے اور فہرست رائے دہندگان پر خصوصی توجہ کے علاوہ رائے دہندگان میں پرچیوں کی تقسیم میں سرگرم ہوچکے ہیں محکمہ ریونیو کے عہدیدار جن میں بھینسہ ڈپٹی تحصیلدار اشوک اور ریونیو انسپکٹر کرشنا گوڑ نے بھینسہ منڈل کے مواضعات جن میں کامْل اور کمسرہ کے حق رائے دہی مراکز 171 ، 172 ، 173 اور 174 کے تحت تقریبا ستّر رائے دہندگان میں حق رائے دہی کی پرچیاں (ووٹر سلیپس) کی تقسیم کا آغاز کیا مذکورہ عہدیداروں نے بتایا کہ ضلع کلکٹر کی ہدایت پر یہ عمل کا آغاز کیا اور تمام رائے دہندگان کو متعلقہ حق رائے دہی مراکز کے بوتھ سطحی آفیسرس (بی ایل اوز) حق رائے دہی کی پرچیاں تقسیم کریںگے جو بی ایل اوز کو فراہم کی جائے گی ۔ اس موقع پر مذکورہ حق رائے دہی مراکز کے بوتھ سطحی آفیسرس بھی موجود تھے۔