انتخابات کے پیش نظر کمشنر پولیس کا حلقہ نامپلی کا دورہ

   

حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : مجوزہ تلنگانہ انتخابات کے پیش نظر پولیس کمشنر حیدرآباد سندیپ شنڈالیہ نے آج حلقہ اسمبلی نامپلی کا دورہ کیا ۔ اس سلسلہ میں انہوں نے کہا کہ انتخابات عوام کے لیے جمہوری عید ہے اور ہر کوئی اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے وہ کڑی محنت کررہے ہیں اور انہوں نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ شہر حیدرآباد میں پرامن انتخابات ہوں گے ۔ سندیپ شنڈالیہ نے کہا کہ انتخابات کے اعلان کے بعد انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ کردیا گیا اور اس دوران تلاشی مہم کے دوران بھاری رقومات ضبط کئیے جارہے ہیں ۔ پولیس کمشنر نے کہا کہ اس مرتبہ انتخابات کے دوران غیر سماجی عناصر کو کھلے عام گھومنے کی اجازت نہیں رہے گی اگر کوئی عناصر غیر قانونی کام میں ملوث پایا جاتا ہے اور قانون کی خلاف ورزی پر اس کا خصوصی علاج کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے ماحول کے درمیان دکانات کو ان کے مقررہ وقت تک کھلے رکھنے کی اجازت ہے اور انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔۔ب