انتخابی اصلاحات، بیالٹ پیپر کیلئے بی ایس پی کا مطالبہ

   

نئی دہلی ، 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن کو آج راجیہ سبھا میں بی ایس پی اور ٹی ایم سی نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اس کے ارکان نے انتخابی اصلاحات اور مستقبل کے چناؤ ای وی ایمس پر نہیں بلکہ بیالٹ پیپر پر منعقد کرانے کا مطالبہ کیا۔ تاہم، بی جے پی نے ای سی کی مخالفت کرنے والوں کو جواب میں کہا کہ انتخابی ادارہ پر سوالات اٹھانا دستور پر انگشت نمائی کے مترادف ہے۔ بی ایس پی ممبر ستیش چندر مشرا اور ٹی ایم سی رکن ڈیرک اوبرین نے ای سی پر الزام عائد کیا کہ وہ این ڈی اے کی طرفداری میں کام کررہا ہے۔