کے سی آر نے تلنگانہ تحریک کی امنگوں پر پانی پھیردیا: جیون ریڈی
جگتیال : 11 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جیون ریڈی نے کہا کے انتخابی اعلان کے ساتھ ہی بی آر ایس پارٹی کی کہانی ختم ہو گئی ہے اور کے سی آر کا ایک دہائی دور ختم ہو چکا ہے۔ حکومت کی کارکردگی کم از کم 50 فیصد ہونی چاہیے، ہاؤسنگ اسکیم مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے امتزاج سے چلنے والا ایک مسلسل عمل ہے، سال 2018 میں دوسری بار کہیں بھی ایک مکان کی منظوری نہیں دی گئی۔ تلنگانہ ملک کی واحد ریاست ہے جہاں پر محکمہ ہاؤسنگ نہیں ہے ریاست میں بی سی ایکشن پلان غائب کردیے۔ کمزور طبقات کے لیے سالانہ 10 ہزار کروڑ کا بجٹ مختص کرنے کاوعدہ کیے تھے وہ بھی نہیں۔ کے سی آر نے تلنگانہ تحریک کی امنگوں پر پانی پھیر دیا اس موقع پر سابق میونسپل وائس چیرمین منصور INTUC صدر مجیب الدین جگتیال کانگریس منڈل صدر راجندر 30 کونسلر درگایا چند پاشا اور دیگر نے اس تقریب میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ انتخابی اعلامیہ کی اجرائی کے ساتھ ہی جگتیال میں انتخابی مہم کا ماحول گرم ہوگیا ایک دوسری سیاسی پارٹیوں میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے اور انتخابات کا زور و شور سے آغاز ہوچکا ہے ایک طرف بر سر اقتدار بی آر یس پارٹی اور دوسری جانب اپوزیشن کانگریس پارٹی نے گھر گھر انتخابی مہم کا آغاز کردیے ہیں اور دیواروں پر وال رائیٹنگ کا بھی آغاز کردیے جیون ریڈی اپنے پارٹی قائدین اور کارکنوں کے ساتھ صبح شام انتخابی مہم میں حصہ لیکر عوام کو کانگریس پارٹی کو کامیاب بنانے اور چھ گیارنٹی اسکیمات سے استفادہ کرنے کا بھروسہ دلارہے ہیں وہیں یم یل اے سنجے کمار نے حکومت فلاحی و ترقیاتی کاموں اور ڈبل بیڈ روم مکانات وغیرہ سے عوام کو واقف کرواکر بی آر یس پارٹی اور انھیں کامیاب بنانے تیسری مرتبہ کے سی آر کو چیف منسٹر بنانے کی اپیل کر رہے ہیں۔