انتخابی تحقیقات کو منسوخ کرنے سے متعلقٹرمپ کی کوشش خارج

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو عدالت سے اس وقت جھٹکا لگا، جب ایک عدالت نے 2020کے صدارتی انتخابات میں جارجیا کاؤنٹی کی ان کی (ٹرمپ) مبینہ مداخلت کی تحقیقات کو منسوخ کرنے کی کوششوں کو مسترد کر دیا۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلٹن کاؤنٹی سپیریئر کورٹ کے جج رابرٹ میک برنی نے جارجیا ضلع کے وکیل کو ان (ٹرمپ) پرمقدمہ چلانے اور معاملے کی جانچ میں جمع کئے گئے کچھ ثبوتوں کا استعمال کرنے سے روکنے کیلئے ٹرمپ کی قانونی ٹیم کی کوششوں کو خارج کردیا۔ میک برنی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ فلٹن کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی فینی ولیس کوجانچ کو آگے بڑھانے سے روکنے کا کوئی اختیار نہیں ہے ۔ محترمہ ولیس نے مشورہ دیا ہے کہ وہ آنے والے ہفتوں میں اس معاملے میں الزامات کی مانگ کر سکتی ہیں۔ جارجیا میں ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے پہلے ریاست میں خصوصی گرینڈ جیوری کی آئینی حیثیت اور پراسیکیوٹر آفس کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت سے خصوصی مقصد کی گرینڈ جیوری کی تحقیقات سے تمام شواہد کو باہر نکالنے اور محترمہ ولیس کو نااہل قرار دینے کیلئے اپیل کی تھی۔