الیکشن کمیشن چیف انسپکٹر کا دورہ دیگلور، عہدیداران سے خطاب
دیگلور۔ 12 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ لوک سبھا،ناندیڑ کے لیے متعینہ سینٹرل گورنمنٹ سوپر کلاس ون آفیسر و سیکنڈ الیکشن مبصر برائے اخراجات ( Expenses ) میگپن بھوتیا(آئی اے ایس) نے اچانک تحصیل آفس دیگلور کو وزٹ کی اور انہوں نے لوک سبھا انتخابات سے متعلق حلقہ اسمبلی دیگلور میں لوک سبھا کے امیدواروں کی جانب سے کیے جانے والے تفصیلی اخراجات کا جائزہ لیا۔ میگپن بھوتیا نے تمام شعبۂ جات برانچس کا تفصیلی معائنہ کیا اور تمام ذمہ داران کی ایک اہم میٹنگ لیکرکے امیدواروں کے الیکشن انتخابی جلسے، جلوس اور دیگر اخراجات پر باریک بینی سے نظر رکھنے کی ہدایات دیں۔ بعدازیں انہوں نے مہاراشٹرا ۔تلنگانہ سرحد پر واقع ایس۔ ایس۔ ٹی۔ چیک پوسٹ کا دورہ کیا اور ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے دیگر ریاستوں و پڑوسی ریاست تلنگانہ سے آنے والے وہیکلز، بالخصوص بسوں، ٹراویلس اور چھوٹی کاروں کی باریک بینی سے جانچ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر سچین گیری، نائب تحصیلدار سنجئے ناگم واڑ، رام پنگے اور دیگر اعلی عہدیداران برائے الیکشن موجود تھے۔
