نئی دہلی :پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کی گنتی کے دوران کئی پارٹیوں کے کارکنان نے ممکنہ جیت کا جشن منانا شروع کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس معاملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی ہدایت دی ہے۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے کورونا بحران کے پیش نظر کسی بھی طرح کا جیت کا جشن منانے پر پابندی عائد کر دی تھی۔الیکشن کمیشن آف انڈیا نے پانچوں ریاستوں کے چیف سکریٹیریوں کو ہدایت دی ہے جیت کا جشن منانے کے ہر ایک معاملہ میں ایف آئی آر درج کی جائے اور علاقہ کے تھانہ انچارج کو معطل کرنے کے بعد ہر ایک معاملہ کی تفتیش کرائی جائے۔