ملک کے جن ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے جارہے ہیں وہاں اب ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر نہیں ہوگی جو کوویڈ کے خلاف ویکسین کے بعد دی جارہی ہے۔ اس ماہ سے مغربی بنگال، تمل ناڈو، آسام، کیرالہ اور پڈوچیری میں گنتی کا آغاز ہوگا۔ اس سے قبل ترنمول کانگریس نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا جس میں سرٹیفکیٹ پر وزیر اعظم مودی کے تصویر کی طباعت پر اعتراض کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ یہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔الیکشن کمیشن کی ہدایت کے بعد ، مرکزی وزارت صحت نے وزیر اعظم مودی کی تصویر کے بغیر انتخابی ریاستوں میں سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
