پٹنہ۔4جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا انتخابات کے ایک ماہ بعد عظیم تر اتحاد کے لیڈر و بہار اسمبلی اپوزیشن قائد تیجسوی یادو آج اچانک عوام میں نمودار ہوگئے ۔ اسمبلی کے مانسون سیشن کے پانچ دن بعد وہ ایوان میں اچانک نمودار ہوگئے ۔ ہندوستانی عوامی مورچہ کے صدر جتین رام مانجھی نے ان کے عظیم اتحاد سے لاپتہ ہوجانے پر سوال اٹھائے ہیں اور اتحاد کو چھوڑ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ سینئر آر جے ڈی لیڈر کے اچانک غائب ہوجانے پر خاص طور پرایسے وقت جبکہ دماغی بخار سے 150 بچوں کی موت کے بعد وہ سخت تنقیدوں کی زد میں ہیں۔ حکمراں بی جے پی اور جے ڈی یو نے ان کیواپسیپران کو بھگوڑا کہہ کر مخاطب کیا لیکن تیجسوی یادو نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہوہ کہیں بھی غائب نہیں ہوئے تھے بلکہ اپنے پیر کے زخم کے علاج کیلئے دہلی میں موجود تھے اور کہا کہ وہ انتخابی مہم کے دوران پیر میں فریکچر کے باعث اپنے علاج کو موخر رکھا تھا اور بعد وہ اس کاعلاج کروانے دہلی میں مقیم تھے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں شکست کے بعد وہ اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے ’’ تردید کی ‘‘ مستعفی ہوجائیں گے ۔