انتخابی شیڈول کا اعلان ،چھتیس گڑھ میں سرگرمیاں تیز

   

Ferty9 Clinic

رائے پور: قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی چھتیس گڑھ میںمعیاری ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا ہے اور سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ ریاست میں دو مرحلوں میں 7 اور 17نومبر کوووٹ ڈالے جائیں گے ،جبکہ وٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کی طرف سے آج اعلان کردہ انتخابی پروگراموں کے مطابق ریاست کے 90 اسمبلی حلقوں میں سے پہلے مرحلے میں 7 نومبر کو 20 اسمبلی حلقوں بشمول غیر نکسل متاثرہ علاقوں میں ووٹنگ ہوگی۔انتخابات کے پہلے مرحلے کا نوٹیفکیشن 13 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا اور اس کے فوراً بعد نامزدگی کا عمل شروع ہو جائے گا۔ کاغذات نامزدگی 20 اکتوبر تک داخل کیے جاسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ 21 اکتوبر کو ہوگی اور 23 اکتوبر تک نام واپس لیے جاسکتے ہیں۔ ووٹنگ 7 نومبر کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔چھتیس گڑھ میں کانگریس کی حکومت ہے جس نے عوام کو راغب کرنے کیلئے مختلف اسکیمات کا اعلان بھی کیا ہے۔