پٹنہ، 4نومبر (یواین آئی)مکامہ اسمبلی سیٹ سے جے ڈی یوامیدوار اننت سنگھ کے حق میں انتخابی تشہیر کے دوران مرکزی وزیر اور جے ڈی یوکے سینئر رہنما راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ کیخلاف مثالی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ وائرل ویڈیو میں للن سنگھ پارٹی کارکنوں سے یہ کہتے نظر آرہے ہیں کہ 6 نومبر کو پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے روز کچھ مخصوص رہنماؤں کو ان کے گھروں سے باہر نہ نکلنے دیا جائے۔