انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا اکھلیش پر الزام: الیکشن کمیشن

   

نئی دہلی: اترپردیش میں تیسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ کا عمل انجام پا چکا ہے۔ سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کے آبائی ضلع سیفئی میں بھی آج ووٹنگ ہوئی۔ اکھلیش یادو نے ووٹ بھی دیا اور پھر اس کے لئے جاتے وقت میڈیا اہلکاروں سے بات بھی کی۔ اب الیکشن کمیشن نے میڈیا سے بات کرنے کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کہا ہے۔ اس تعلق سے الیکشن کمیشن نے از خود نوٹس لیا ہے۔ اکھلیش یادو نے اپنی اہلیہ ڈمپل یادو اور دیگر افراد خاندان کے ساتھ حق رائے دہی کا استعمال کیا۔