انتخابی عملہ کو صرف انگریزی میں مواد کی فراہمی

   

حیدرآباد 17 نومبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں ڈیوٹی انجام دینے والے عملہ بشمول پریسائیڈنگ آفیسر و اسسٹنٹ آفیسرس کو کئی مقامات پ صرف تلگو زبان میں ہی ٹریننگ دی گئی ۔ اس کے علاوہ کہا گیا ہے کہ انتخابی مواد بھی صرف انگریزی زبان میں ہی فراہم کیا گیا ۔ اردو داں عملہ نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت تلنگانہ بالخصوص چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور ریاستی وزراء بارہا یہ دہائی دیتے ہیںک ہ تلنگانہ میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا ہے لیکن عملی اقدامات صفر ہیں۔ حیدرآباد اور اضلاع میں 17 نومبر کو انتخابی عملہ کو دو مراحل میں ٹریننگ دی گئی لیکن عملہ نے بتایا کہ کئی مراکز پر فرنیچر کی کمی تھی اور ایک چھوٹی بنچ پر تین تین ارکان کو بیٹھنا پڑا ۔ خواتین کو خاص طو ر پر تکلیف ہوئی ۔ عملہ نے ضلع الیکشن آفیسر سے اس کا نوٹ لینے کی خواہش کی ۔