انتخابی عملے کیلئے 17 اور 18 مارچ کو ٹریننگ پروگرام

   

حیدرآباد /15 مارچ ( سیاست نیوز ) جی ایچ ایم سی کمشنر دانا کشور نے آج کہا کہ لوک سبھا انتخابات کیلئے انتخابی ڈیوٹی انجام دینے والے عملے کی تربیت کا خصوصی پروگرام رکھا گیا ہے ۔ 17 اور 18 مارچ کو پولنگ اسٹاف کیلئے ٹریننگ دی جائے گی ۔ تقریباً 10 ہزار ملازمین کو 8 سنٹرس پر دو شفٹوں میں ٹریننگ دی جائے گی ۔ انتخابی عملے کو مختلف بنیادوں پر ڈیوٹی سے استثنی دینے کی درخواست دی گئی ہے ۔