انتخابی عمل میں عہدیداروں کو منصفانہ رول ضروری

   

جی ایچ ایم سی انتخابات سے متعلق سدی پیٹ میں تربیتی اجلاس سے ضلع کلکٹر کا خطاب

سدی پیٹ : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ضمن میں ضلع سدی پیٹ سے پریسائیڈنگ الیکشن آفیسرس، اسسٹنٹ پریسائیڈنگ آفیسرس کا تقرر عمل میں لایا گیا۔ علاوہ اس کے ضلع سدی پیٹ مختلف محکمہ جات کے 700 ملازمین، پی اوز، اے پی اوز کو انتخابی اُمور کے لئے روانہ کئے جارہے ہیں۔ قبل ازیں مذکورہ عہدیداروں کو ضلع مستقر سدی پیٹ کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں انتخابی عمل کے تعلق سے تربیت دی گئی۔ ضلع کلکٹر سدی پیٹ وینکٹ رام ریڈی کی صدارت میں کالج ہذا کے کانفرنس میں تربیتی اجلاس منعقد کرتے ہوئے کہاکہ تقرر شدہ انتخابی عملہ بالخصوص الیکشن پریسائیڈنگ آفیسرس، اسسٹنٹ پریسائیڈنگ آفیسرس، الیکشن کمیشن آف انڈیا کے بتائے گئے گائیڈ لائنس کے عین مطابق رائے دہی کروائے درحقیقت رائے دہی کا عمل ان کے ذمہ ہوتا ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ عملہ الیکشن کمیشن کے وہ تمام اُصول و ضوابط اور ہدایات کا اچھی طرح مطالعہ بے حد ضروری ہے۔ اتفاقی طور پر کوئی پیچیدہ مسئلہ درپیش آتا ہے تو اپنے ساتھی عملہ سے مسئلہ دریافت کرلے۔ حتی الامکان رائے دہی پرامن و شفاف طریقہ سے انجام دہی کے لئے اپنا ذمہ دارانہ و منصفانہ رول ادا کرے۔ انھوں نے خصوصیت کے ساتھ ہدایت دی کہ بلدیہ حیدرآباد کی رائے دہی یکم ڈسمبر کو ہے لہذا ایک روز قبل یعنی 30 نومبر کو ہی ڈسٹری بیوشن سنٹر پر پہنچ جائے۔ اس تربیتی پروگرام میں ڈسٹرکٹ روینیو اسپیشل ڈپٹی کلکٹر چنتا، آر ڈی او اننت ریڈی و دیگر موجود تھے۔