انتخابی فرائض بہتر انجام دینے کیلئے تمام معلومات ضروری

   

سنگاریڈی میں انتخابی ماسٹر ٹرینرس کے تربیتی پروگرام سے ضلع کلکٹر کا خطاب

سنگا ریڈی 19 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کلکٹر شرتھ نے کہا کہ انتخابی فرائض پوری طرح بہتر انداز میں انجام دینے کے لیے تمام معلومات کا ہونا ضروری ہے تب ہی کوئی غلطی نہیں ہوگی۔سنگاریڈی کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں حلقہ کی سطح کے ماسٹر ٹرینرز کے لیے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا اس پروگرام میں شریک کلکٹر شرتھ نے کہا کہ ماسٹر ٹرینرز کو ہر موضوع کو سمجھنا چاہیے حلقہ کی سطح پر پریزائیڈنگ افسران کو تربیت دیتے وقت ان کے شکوک و شبہات کو دور کیا جانا چاہیے ، تربیت کے ہر پہلو پر گرفت ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ انتخابی عملہ جتنا بہتر کام کرے گا انتخابات اتنے ہی اچھے انداز میں منعقد ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پریذائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کو مناسب تربیت نہ دی گئی تو غلطیاں ہونے کا خدشہ ہے بہتر تربیت حاصل کرتے ہوئے ہر ایک اپنے فرائض کو بخوبی انجام دے ۔رائے دہی ای وی ایم کے استعمال پریزائیڈنگ افسران کے فرائض اور ذمہ داریاں اور رائے دہی کے بعد انجام دینے والے کاموں کو بخوبی انجام دیں عہدہ دار بہتر تربیت حاصل کریں آر اوز کو بھی ریٹرننگ افسر کی سطح پر تربیت دی جائے کلکٹر نے ریٹرننگ افسران کو ہدایت دی کہ انتخابی عملے کی تربیت کا شیڈول تیار کریں اس پروگرام میں ڈی آر او ناگیش، ماسٹر ٹرینر کرشنا کمار، ڈپٹی کلکٹر مہیپال ریڈی، پانچ حلقہ اسمبلی کے ریٹرننگ افسران، اسمبلی سطح کے ماسٹر ٹرینرس اور دیگر نے شرکت کی۔