سنگا ریڈی۔ 28 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وی کرانتی کلکٹر ضلع نے پی ایس آر گارڈن سنگا ریڈی میں پارلیمانی حلقہ ظہیرآباد کے وی آر اوز نوڈل افیسر تحصیلدار سیکٹرل افیسرس اور ماسٹر ٹرینرز دیگر الیکشن عہدیداروں کے تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای وی ایم سے متعلق تمام تفصیلات معلوم ہونا چاہیے، اس خصوص میں تربیت حاصل کرتے ہوئے انتخابات میں کوئی مسائل پیش نہ آئے عہدیدار انتخابات کے دوران اپنے فرائض کو بخوبی انجام دیں۔ ماسٹر ٹرینرز کے ذریعہ یکم مئی سے تربیتی پروگرام منعقد کرتے ہوئے حلقہ اسمبلی کی سطح پر کیا جائے گا تاکہ انتخابات کے دوران کوئی بھی مسائل پیش آئے تو جلد حل کر سکیں۔ اس موقع پر سنگا ریڈی اور کاما ریڈی کے انتخابی عہدے دار 205 اور 55 ماسٹر ٹرینرز تربیتی پروگرام میں شرکت کی۔