انتخابی مبصر کا پرچہ نامزدگی مراکز کا دورۂ بھینسہ

   

بھینسہ ۔3 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گرام پنچایت انتخابات کے لیے داخل کیے جارہے پرچہ نامزدگی مراکز کا ضلع نرمل کے انتخابی مبصر عائشہ مسرت خانم آئی اے ایس نے بھینسہ منڈل کے موضع وانل پاڈ پہنچ کر پرچہ نامزدگی مرکز کا دورہ کیا اور تمام انتظامات کا جائزہ لیا اور عہدیداروں کو ہداہت دی کہ تمام انتظامات اور پرچہ نامزدگی کے عمل کو صاف و شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے اس موقع پر بھینسہ سب کلکٹر اجمیرا سنکیت کمار آئی اے ایس کے علاوہ بھینسہ تحصیلدار پراوین کمار ، ایم پی ڈی او نیرج کمار شریک تھے علاوہ ازیں بھینسہ سب کلکٹر اجمیرا سنکیت کمار آئی اے ایس نے بھی بھینسہ تحصیلدار پراوین کمار اور بھینسہ ایم پی ڈی او نیرج کمار کے ہمراہ گرام پنچایت انتخابی پرچہ نامزدگی مرکز بھینسہ منڈل کے موضع مرزا پور پہنچکر مکمل اور تفصیلی معائنہ کیا۔