انتخابی مصارف پر نظر رکھنے عہدیداروں کو ہدایت

   

انتخابی جلسوں اور ریالیوں پر نظر رکھنے کا مشورہ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) جوبلی ہلز ضمنی چناؤ میں انتخابی مصارف کیلئے الیکشن کمیشن کے مبصر سنجیو کمار لال نے حکام کو ہدایت دی کہ مہم کے دوران خرچ کی جانے والی رقم کا حساب رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مصارف میں ایک ایک روپیہ کے خرچ کی تفصیلات امیدواروں مصارف رجسٹر میں درج کی جائے۔ مبصر نے جی ایچ ایم سی ہیڈ آفس کا اچانک دورہ کرکے انتخابی سرگرمیوں کی نگرانی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے میڈیا سرٹیفکیشن اینڈ مانیٹیرنگ کمیٹی کو الیکٹرانک میڈیا مانیٹیرنگ روم کا معائنہ کیا ۔ انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل کیلئے قائم کردہ کنٹرول روم اور عام شکایات سے متعلق 1950 شکایتی مرکز اور سوشیل میڈیا کی نگرانی کرنے والے سیل کا دورہ کیا۔ کمیشن عہدیدار نے کہا کہ ریالیوں ، جلسوں ، روڈ شو و اشتہارات کے ساتھ پیڈ نیوز پر گہری نظر رکھی جائے۔ اس طرح کی تمام سرگرمیوں کی ویڈیو ریکارڈنگ کرتے ہوئے مصارف کو رجسٹر میں روزانہ کی اساس پر درج کیا جائے ۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کے نوڈل آفیسر نرسمہا ریڈی اور دوسروں نے کارکردگی کی تفصیلات سے واقف کرایا ۔ ۔