انتخابی مہم سے راہول گاندھی کا گریز اعتراف شکست : فڈنویس

   

دھولیہ۔9اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا کے چیف منسٹر دیویندر فڈنویس نے چہارشنبہ کو کہا کہ اپوزیشن کانگریس اور این سی پی نے اسمبلی انتخابات سے قبل ہی شکست قبول کرلی ہے، جس کا ثبوت انتخابی مہم سے راہول گاندھی کے غیاب سے ملتا ہے۔ فرڈنویس نے کہا کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی ( این سی پی ) بھی ’آدھی خالی ہے اور 24 اکٹوبر کو انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد پوری خالی ہوجائے گی ۔ فڈنویس نے کہاکہ ’’ وہ پہلے ہی شکست زدہ ذہنی حالت میں پہنچ چکے ہیں ، میں اخبارات میں پڑھا ہوں کہ راہول گاندھی بینکاک میں ہیں ‘‘ ۔ فڈ نویس دھولیہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔