انتخابی مہم مکمل طاقت کیساتھ منعقد کریں گے

   

سنگاریڈی امیدوار چنتا پربھاکر کی اہم شخصیات سے ملاقات ۔ کارکنان بھی پرجوش

سنگاریڈی 29 اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چنتا پربھاکر چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن و صدر بی آر ایس پارٹی ضلع سنگاریڈی کو بی آر ایس پارٹی سربراہ کے چندر شیکھر راو کی جانب سے حلقہ اسمبلی سنگاریڈی سے بی آر ایس پارٹی امیدوار نامزد کرنے کے بعد چنتا پربھاکر سے مختلف شعبہ حیات سے وابستہ افراد کے علاوہ سماجی تنظیموں کے ذمہ داران ملاقات کرتے ہوے اُنھیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ مختلف مقامات سے بی آر ایس پارٹی میں عوام کی شمولیت بھی ہو رہی ہے۔ چنتا پربھاکر سے آج ایم راجندر صدر ٹی این جی اوز ریاست تلنگانہ نے بھی ملاقات کی ہے۔ چنتا پربھاکر امیدوار نامزد ہونے کے بعد حلقہ اسمبلی سنگاریڈی کے اہم شخصیات سے ان کے گھر جا کر ملاقات کر رہے ہیں۔ چنتا پربھاکر نے کہا کہ انھیں بی آر ایس پارٹی امیدوار نامزد کرنے پر عوام نے پرجوش اور مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے اور اپنی مکمل تائید کا یقین دلایا ہے۔ اس مرتبہ حلقہ اسمبلی سنگاریڈی سے ان کی کامیابی یقینی ہے۔ بی آر ایس پارٹی قائدین و کارکنان نے بھی ابھی سے ہی کام شروع کردیا ہے اور راے عامہ ہموار کرنے کی سعی کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کے سی آر کی مدبرانہ قیادت میں بی آر ایس حکومت نے مثالی فلاحی اسکیمات روشناس کرواتے ہوے اس پر عمل کیا ہے۔ تلنگانہ کی فلاحی اسکیمات کی مثال ملک کی کسی ریاست میں نھیں ملتی۔ ہر اہل گھر کو کسی نہ کسی اسکیم سے فائدہ پہنچا ہے اور تلنگانہ کی عوام بی آر ایس کو تیسری مرتبہ اقتدار پر فائض کروانے اور چیف منسٹر کی حیثیت سے کے سی آر کی ہیٹ ٹرک دیکھنے بے چین ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ اپنی انتخابی مہم مکمل طاقت اور شدت کے ساتھ منعقد کریں گے۔