حیدرآباد ۔ 6 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : صدر کل ہند کانگریس کمیٹی ملکاارجن کھرگے کی ہدایت پر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ و سابق رکن پارلیمنٹ ایم انجن کمار یادو بہار میں دوسرے مرحلے کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے حیدرآباد سے روانہ ہوگئے جہاں وہ کانگریس اور انڈیا اتحاد کی حلیف جماعت آر جے ڈی امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے ۔ انجن کمار یادو نے بتایا کہ بہار میں انڈیا اتحاد کا موقف کافی مضبوط ہے ۔ راہول گاندھی ، پرینکا گاندھی کی انتخابی مہم متاثر کن ثابت ہورہی ہے ۔ جس سے بی جے پی اور انڈیا اتحاد کی دوسری جماعتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔ ترقی کو ایجنڈہ بنانے کے بجائے فرقہ پرستی اور نفرت پھیلاتے ہوئے کامیاب ہونے کی کوشش کررہے ہیں مگر اس بار یہ ان کی حکمت عملی انہیں نقصان دہ ثابت ہوگی ۔ انجن کمار یادو نے کہا کہ اس مرتبہ بہار میں تبدیلی آئے گی ۔ انڈیا اتحاد کامیاب ہوگا اور تیجسوی یادو کی شکل میں بہار کو نوجوان چیف منسٹر ملے گا اور بہار ترقی پر گامزن ہوگا ۔ بہار میں کانگریس کا موقف کافی طاقتور ہے اس میں مزید اضافہ ہوگا ۔ عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور تبدیلی لانے میں راہول گاندھی راہول گاندھی ، پرینکا گاندھی اور ملکاراجن کا اہم رول رہے گا ۔۔ 2