تائی پے: تائیوان کی صدارتی الیکشن کمپین میں تقسیم کیا جانے والا ڈٹرجنٹ غلطی سے کھانے پر تین افراد ہاسپٹل میں داخل ہوگئے۔تائیوان کی میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرین میں سے ایک خاتون نے بتایا کہ انہیں لگا یہ کھانے کیلئے کینڈی نما کوئی چیز ہے۔یہ ڈٹرجنٹ ایک پیکنگ میں تھا جس پر تائیوان کی نیشنلسٹ پارٹی کے امیدوار ’ہو یو ان‘ اور ان کے ساتھی کی تصاویر درج تھیں۔ پیک پر لکھا تھا ’نمبر 3 کیلئے ووٹ دیں،‘ جو نیشنلسٹ پارٹی کیلئے بیلٹ پیپر پر نمبر تھا اور یہ بھی پیغام درج تھا کہ یہ ڈٹرجنٹ 18 پاؤنڈ تک کپڑے دھو سکتا ہے۔خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق ہر نیشنلسٹ پارٹی مہم کے دفتر نے تقریباً چار لاکھ 60 ہزار پوڈزعوام میں بانٹے تھے اور اس واقعے کے بعد وسطی تائیوان میں دفتر کے سربراہ ہنگ جنگ چانگ نے معذرت بھی کی ہے۔