انتخابی مہم میں پلاسٹک پر پابندی کے قوانین کب لائے جائیں گے؟ سپریم کورٹ نے مرکز سے پوچھا سوال

,

   

نئی دہلی:انتخابی مہم میں پلاسٹک کے استعمال کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ توقع ہے کہ مرکزی حکومت انتخابی مہم میں پلاسٹک پر پابندی کے لیے جلد ہی قوانین لائے گی۔ وہیں دوسری جانب مرکز کی جانب سے پیش ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل (اے ایس جی) ایشوریا بھاٹی نے عدالت کو بتایا کہ وزارت جنگلات اور ماحولیات (ایم او ای ایف) نے مارچ 2021 میں ایک مسودہ نوٹیفکیشن تیار کیا ہے ، جس کے مطابق 100 مائیکرون سے کم پیویسی سمیت پلاسٹک پر پابندی ہوگی۔ اے ایس جی نے عدالت کو بتایا کہ یہ مسودہ پبلک کیا گیا ہے اور اس حوالے سے ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے ، لیکن درخواست گزار نے کہا کہ ایڈوائزری کافی نہیں ہے،درخواست گزار نے کہا کہ پلاسٹک کی پابندی کو انتخابی ضابطہ اخلاق میں شامل کیا جائے۔ سپریم کورٹ 8 ہفتوں کے بعد اس معاملے کی دوبارہ سماعت کرے گی۔