انتخابی مہم پر الیکشن کمیشن کا امتناع ، کے سی آر کا شدید ردعمل

   

حیدرآباد۔ یکم ؍ مئی (سیاست نیوز) بی آر ایس سربراہ چندر شیکھر راؤ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ان کی انتخابی مہم پر 48 گھنٹوں کی پابندی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی کمیشن ہے جس نے چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جنہوں نے ان (کے سی آر) کیخلاف بارہا غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال کیا تھا۔ انہوں نے بی آر ایس کیڈر پر زور دیا کہ وہ آئندہ 96 گھنٹوں تک نان اسٹاپ انتخابی مہم چلاتے ہوئے پارٹی کے حق میں عوامی تائید حاصل کریں۔ بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے بھی الیکشن کمیشن کی کارروائی پر کہا کہ نفرت انگیز تقاریر کیلئے وزیر اعظم مودی کیخلاف ہزاروں شہریوں کی شکایت کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی۔