وزیراعظم مودی 5 ‘امیت شاہ اور جے پی نڈا 20 سے زیادہ جلسوں سے خطاب کریں گے
حیدرآباد ۔ 21 اکٹوبر (سیاست نیوز) بی جے پی نے تلنگانہ میں طوفانی انتخابی مہم کا فیصلہ کرکے چار ہیلی کاپٹر بک کرائے۔ وزیراعظم نریندر مودی پہلے مرحلے میں 5 جلسوں سے خطاب کرینگے۔ بی جے پی صدر جے پی نڈا اور مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ 20 سے زائد جلسوں سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ مرکزی وزراء و آسام اور اترپردیش کے چیف منسٹرس تلنگانہ کی مہم میں حصہ لیں گے۔ بی جے پی کی قومی قیادت تلنگانہ کی مہم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کرنے کے بعد انتخابی مہم میں شدت پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع سے پتہ چلا ہیکہ تلنگانہ بی جے پی امیدواروں کا انتخاب کرنے دہلی میں سینئر قائدین کا اجلاس طلب کیا جس میں تلنگانہ قائدین نے شرکت کی ۔ امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دینے کے علاوہ انتخابی مہم پر خصوصی توجہ دی گئی۔ بی سی طبقہ کو پارٹی سے قریب کرنے ضرورت پر بی سی قائد کو چیف منسٹر کا امیدوار بنانے پر غور کیا گیا ہے۔ پارٹی امیدوار کے انتخاب میں کانگریس اور بی آر ایس سے زیادہ بی سی قائدین کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بی جے پی کو کامیاب بنانے حکمت عملی تیار کرکے انتخابی حکمت عملی تیار کی ہے جس کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا۔ن