حیدرآباد: ورنگل میونسپل کارپوریشن انتخابات کے سلسلہ میں چلائی جارہی مہم کے دوران ریاست کے سابق نائب وزیراعلی و ٹی آرایس کے سینئر لیڈر راجیا نے رقص کیا۔اسٹیشن گھن پور حلقہ کی اسمبلی میں نمائندگی کرنے والے راجیا نے 64 ویں ڈیویژن میں انتخابی مہم چلائی۔انہوں نے بچوں کو بھی اس مہم میں شامل کرلیا جنہوں نے ٹی آرایس کے حق میں نعرے لگائے ۔بعد ازاں انہوں نے ڈی جے پر لگائے گئے تلنگانہ کے گیت پر رقص کرتے ہوئے تمام کو حیرت زدہ کردیا۔