حیدرآباد :۔ تلنگانہ میں بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کمار نے کہا کہ اگر بی جے پی کو انتخابی مہم چلانے کے لیے زیادہ وقت ملتا تو وہ جی ایچ ایم سی کی 100 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی ٹی آر ایس حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے تیار ہے تاکہ ترقیاتی کام انجام دئیے جاسکیں ۔ بنڈی سنجے نے نو منتخب بی جے پی کارپوریٹرس کے اجلاس سے خطاب کیا ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر ٹی آر ایس انتخابی عہدیدار ، پولیس اور دیگر سرکاری عملہ کے ارکان نے غیر جانبدارانہ رویہ اختیار کیا ہوتا تو بی جے پی مزید 20 نشستیں جیت سکتی تھی ۔ 150 وارڈس میں بی جے پی کو 48 پر کامیابی ملی ہے ۔