انتخابی ناکامی کیلئے بی جے پی ذمہ دار : مایاوتی

   

لکھنو 25 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے ضمنی انتخابات میں ایک بھی نشست سے کامیابی حاصل نہ کرپانے کے بعد بی ایس پی نے اپنی شکست کیلئے برسر اقتدار بی جے پی کو ذمہ دار قرار دیا ہے اور کہا کہ بی جے پی نے سماجوادی پارٹی کو کچھ نشستیں جیتنے میں مدد فراہم کی ہے ۔ ریاست میں 11 اسمبلی حلقوں کیلئے ضمنی انتخاب ہوا تھا ۔ بی جے پی اور حلیف اپنا دل نے آٹھ نشستوں سے اور سماجوادی پارٹی نے تین نشستوں سے کامیابی حاصل کی ہے ۔ سماجوادی پارٹی کو ان انتخابات میں بہت فائدہ ہوا ہے کیونکہ اس نے بی جے پی سیزید پور اور بی ایس پی سے جلال پور کی نشستوں چھین لی ہیں اور اپنی رام پور کی نشست پر قبضہ برقرار رکھا ہے ۔ مایاوتی نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ پارٹی کارکن بی جے پی کی اس سازش کو اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں اور وہ آئندہ زیادہ دلجمعی کے ساتھ کام کرینگے ۔