رائے پور: بی جے پی کے قومی نائب صدر اور چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی ڈاکٹر رمن سنگھ نے اتر پردیش سمیت چار ریاستوں میں بی جے پی کے حق میں آئے اسمبلی انتخابات کے نتائج کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان نتائج نے تیسری بار مودی جی کے اقتدار میں آنے کا واضح اشارہ دیا ہے ۔آج یہاں جاری ایک ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر سنگھ نے اتر پردیش، اتراکھنڈ، منی پور اور گوا کے ووٹروں کی طرف بی جے پی کو دیئے گئے مینڈیٹ پر اظہار تشکر کرتے ے ہوئے کہا کہ اتر پردیش میں بھاری مینڈیٹ وزیر اعظم نریندر مودی کی سوچ اور پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔ یہ مودی جی کے نظریات کی جیت ہے ، اور اس میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی مسلسل محنت اور ان کی ایمانداری کے ساتھ ساتھ قانون و انتظام سمیت ترقی کے لیے کیے گئے کاموں کا بڑارول ہے ۔انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ-منی پور کے ساتھ ہی بی جے پی گوا میں بھی حکومت بنائے گی۔