انتخابی نتائج کا جائزہ لینے کانگریس قائدین کا اجلاس

   

نئی دہلی 25 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا و ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے ایک دن بعد کانگریس کے اعلی قائدین کا ایک اجلاس آج سونیا گاندھی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں انتخابی نتائج پر غور کرنے کے علاوہ مستقبل میں بی جے پی سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔ 17 رکنی اس گروپ کو سونیا گاندھی نے تشکیل دیا تھا جس میں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور راہول گاندھی بھی شامل ہیں۔ تاہم پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اس میں شامل نہیں ہیں۔ کہا گیا ہے کہ پارٹی اپنے اجلاس میں این آر سی پر بھی غور کریگی جو آسام میں سب سے اہم مسئلہ بن کر ابھرا ہے ۔