انتخابی نتائج کے 5 دن بعد بھی دہلی میئر کا انتظار کر رہی ہے، جانیں کہاں پھنس گیا یہ عمل

   

نئی دہلی: میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے نتائج کا اعلان 7 دسمبر کو ہوا تھا، جب کہ گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج 8 دسمبر کو آئے تھے۔ گجرات اور ہماچل میں نئے وزرائے اعلیٰ نے بھی حلف اٹھا لیا ہے، لیکن دہلی ایم سی ڈی کے میئر کا انتخاب ابھی تک نہیں ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سلسلے میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کے نوٹیفکیشن کا انتظار ہے عمل یہ ہے کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو لیفٹیننٹ گورنر کو ایک تجویز بھیجنی ہوتی ہے، جس میں الیکشن اور نتائج سے متعلق تمام معلومات دینی ہوتی ہیں۔ اس کے بعد ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے ایل جی تمام کونسلروں کی حلف برداری اور میئر کے انتخاب کے پورے عمل کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا۔ انتخابی نتائج کے 5 دن بعد بھی سب کو انتظار ہے یہاں میئر کے انتخاب کو لے کر سیاسی پارٹیوں میں گرما گرم بحث چل رہی ہے کہ کون کس کو ووٹ دے گا، کیونکہ الیکشن ہارنے کے بعد بھی بی جے پی نے میئر کے عہدے کے لیے چنڈی گڑھ کی مثال دی تھی۔