انتخابی وعدوں کی تکمیل پر وائیٹ پیپر جاری کیا جائے

   

فرقہ پرست طاقتوں پر نظر رکھنے سامبا سیوا راؤ کا مطالبہ
حیدرآباد۔/30 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری کے سامبا سیوا راؤ نے الزام عائد کیا کہ بی آر ایس اور بی جے پی تلنگانہ میں امن و ضبط کی صورتحال کے بارے میں گمراہ کن پروپگنڈہ کیلئے خفیہ ایجنڈہ پر کارفرما ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سامبا سیوا راؤ نے کہا کہ فرقہ وارانہ نوعیت کے واقعات کی حوصلہ افزائی کے ذریعہ امن و ضبط کی صورتحال بگاڑنے سازش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ فرقہ پرست طاقتوں پر گہری نظر رکھے۔ سامبا سیوا راؤ نے کہا کہ کانگریس نے انتخابات سے قبل عوام سے جو وعدے کئے تھے ان کی تکمیل کے بارے میں وائیٹ پیپر جاری کیا جائے تاکہ اس بات کی وضاحت ہوسکے کہ وعدوں کی تکمیل میں ناکامی کی وجوہات کیا ہیں۔ موسی ریور فرنٹ پراجکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے سامبا سیوا راؤ نے کہا کہ پراجکٹ پر عمل آوری کیلئے بیرونی ممالک کا دورہ کرنے سے قبل موسیٰ ندی کے اطراف بسنے والے خاندانوں کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تاکہ ان کی بازآبادکاری ممکن ہوسکے۔ انہوں نے سرکاری اسکیمات کیلئے فنڈز کی اجرائی میں تاخیر پر حکومت سے وضاحت کی مانگ کی۔1