رائے گڑھ: چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ ضلع کے دھرم جے گڑھ کے چھوہی پہاڑ میں پولنگ بوتھ کا معائنہ کرنے کے بعد واپس آنے والے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں کی بس کاموسین ڈنڈ کے قریب بے قابو ہ گئی اور درخت سے ٹکرا گئی، جس کی وجہ بس میں موجود کچھ جوانوں کو چوٹیں آئی ہیں۔زخمی فوجیوں کا سول ہسپتال دھرم جے گڑھ میں علاج کیا جا رہا ہے ۔ تمام جوانوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔واقعہ کی اطلاع دیتے ہوئے دھرم جے گڑھ کے ایس ڈی ایم ڈیگیش پٹیل نے جمعہ کو بتایا کہ بی ایس ایف کے 17 اہلکار پولنگ اسٹیشنوں کا معائنہ کرنے کے لیے ایک بس میں گئے تھے ۔ وہ دھرم جے گڑھ کے دور افتادہ پہاڑی علاقے میں واقع چھوہی پہاڑ کے پولنگ اسٹیشن کا معائنہ کرنے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے کہ بس بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی۔