انتخابی کمیشن پر راہول کے الزامات بے بنیاد : پرہلادجوشی

   

ہبلی۔ 9اگست (یو این آئی) کوئلہ، کان کنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے ہفتہ کے روز لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہول گاندھی کی جانب سے انتخابی کمیشن پر کی گئی حالیہ تنقید کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔ جوشی نے یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی کے تبصروں کی کوئی حقیقی بنیاد نہیں ہے اور ان کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قوانین موجود ہیں… وہ بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں اور ان کے یہ الزامات جھوٹے ، بے بنیاد، ناپختہ ہیں اور ان کی غیر ذمہ داری کو ظاہر کرتے ہیں۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ انتخابی کمیشن جیسے آئینی ادارے آزادانہ طور پر اور قانون کے مطابق کام کرتے ہیں اور بغیر ثبوت ان پر شک کرنے کی کوشش عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے ۔ قابلِ ذکر ہے کہ راہول گاندھی نے اپنے حالیہ عوامی خطاب میں الزام لگایا تھا کہ انتخابی کمیشن غیر جانبداری سے کام نہیں کر رہا ہے ۔