انتشارپسند ایجنڈے کو شکست ہوئی :چدمبرم

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔11 فبروری۔( سیاست ڈاٹ کام )سینئر کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے آج دہلی ا سمبلی چناؤ کے نتائج پر عام آدمی پارٹی کی شاندار جیت کو سراہا اور کہاکہ قومی دارالحکومت کے عوام نے بی جے پی کے انتشارپسند ، فرقہ پرست اور خطرناک ایجنڈے کو شکست دی ہے ۔ چدمبرم نے ٹوئٹ کیا کہ عام آدمی پارٹی جیت گئی ، بلف اور بلسٹر کو ناکامی ہوئی۔ دہلی کے عوام جو ہندوستان کے تمام حصوں سے آئے ہیں ، اُنھوں نے ناپسندیدہ ایجنڈے کو کامیاب ہونے سے روک دیا ۔ ’’میں دہلی کے عوام کو سلام کرتا ہوں ‘‘۔