پرگتی شیل سماج وادی پارٹی (لوہیا) کے قومی صدر شیو پال سنگھ یادو نے کہا کہ اب بس بہت ہوگیا،اب جنگ کی تیاری ہے۔ منگل کی رات ایٹاوہ کے پچراہا میں واقع اے ایچ فرنیچر میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کےلیے پہنچے شیو پال سنگھ نے ایس پی کا نام لیے بغیر کہا کہ اب ہم نکل پڑے ہیں۔12 اکتوبر سے ورنداون کی مقدس سرزمین سے سماجی پریورتن رتھ یاترا شروع کرے گی اور یوپی اسمبلی انتخابات کی مہم شروع کرے گی۔ پرسپا صدر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی صدر اکھلیش یادو ان کی کال اورمیسج کا جواب نہیں دے رہے ہیں۔ انتظار کرتے کرتے تھک گیا ہوں، اب تو جنگ ہی ہونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی رتھ یاترا شری کرشنا کی کرم زمین سے شروع ہوگی، جس طرح پانڈواؤں نے مہابھارت کی جنگ میں صرف پانچ گاؤں مانگے تھے، پوری سلطنت ان پر چھوڑ دی تھی۔