جموں: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ انتظامیہ منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے سخت اقدام کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر سے اس وبا کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے سب لوگوں کو انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی ضرورت ہے ۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نشہ مکت جموں وکشمیر مہم کے تحت نکالی جانی والی ایک ریلی کے حاشئیے پر نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔