انتظامیہ کو جوابدہ بنائے بغیر فسادکی روک تھام ممکن نہیں

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کی کوششوں سے دہلی فساد میں مبینہ طور پرماخوذ مسلم ملزمان شاداب احمد،راشد سیفی، شاہ عالم،محمد عابد،ارشدقیوم اورشاہ عالم کو کڑکڑڈوما سیشن عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ اسی کے ساتھ مولانا سید ارشد مدنی نے کہاکہ ان کے باعزت بری ہونے تک ہماری کوشش جاری رہے گی اور فسادات کی روک تھام کے لئے ضلعی انتظامیہ کو جوابدہ بنانا ضروری ہے ۔ جمعیۃ علمائے ہند کی عرضی پر گذشہ دو دونوں میں کڑکڑڈوما سیشن عدالت نے ملزمین شاداب احمد،راشد سیفی، شاہ عالم اور محمد عابد کواور ارشدقیوم، شاہ عالم کو مقدمہ میں مشروط ضمانت پر رہا کئے جانے کے احکامات جاری کئے۔ جمعیۃ علماء کے توسط سے ابتک دہلی ہائی کورٹ اور سیشن عدالت سے 16 مبینہ ملزمان کوضمانت مل چکی ہیں۔ جمعیۃ علماء ہند نے دہلی فسادات میں مبینہ طور پرپھنسائے گے سیکڑوں مسلمانوں کے مقدمات لڑنے کا بیڑا اٹھایا ہے اور صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی کی خصوصی ہدایت پر ملزمین کی ضمانت پر رہائی کے لیئے سیشن عدالت سے لیکر دہلی ہائی کورٹ تک قانونی کوششیں جاری ہیں۔