انتظامی امور کے نگران اداروں میں بھی تعصب وفرقہ پرستی کی ذہن سازی

   

حیدرآباد۔ ملک بھر میں یونیورسٹیز کے بعد اب انتظامی اُمور کے نگرانکار اداروں میں بھی تعصب اور فرقہ پرستی کیلئے ذہن سازی کی جارہی ہے۔ خصوصی تربیت کیلئے قائم مرکز کے باوقار ادارہ میں جو شہر میں واقع ہے ہندوتوا کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 2014 کے بعد ہندوستان میں وزیر اعظم مودی کے ہر اقدام کو درست قراردینے کی ذہن سازی کا عمل جاری ہے ۔ حالیہ دنوں میں یہ دیکھا جارہا ہے کہ جوبلی ہلز میں واقع ایک مشہور تربیتی ادارہ میں بھی جو سابق چیف منسٹر کے نام سے موسوم ہے مودی بھکتی سے رنگنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ وہاں تعینات دو عہدیدار جو انتظامی اُمور کے انچارج ہیں بالواسطہ طور پر ذہن سازی کرکے وزیر اعظم مودی کے بھکت بنے ہوئے ہیں اور وہاں زیر تربیت عہدیداروں کی ذہن سازی کی جارہی ہے کہ مرکز کا ہر اقدام انہیں درست دکھائی دے رہا ہے۔