انتقال

   

حیدرآباد 10 فروری (راست) محمد سیف الدین ولد جناب محمد محی الدین ساکن بھولکپور حال مقیم عالم پلی وقارآباد کا کل 12 بجے رات افضل گنج بس ڈپو کے پاس بس حادثہ میں انتقال ہوگیا۔ مرحوم انٹرمیڈیٹ کے طالب علم تھے۔ نماز جنازہ بروز اتوار 10 فروری کو بعد نماز عشاء جامع مسجد مشیرآباد میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ زیارت بروز منگل بعد نماز عصر جامع مسجد مشیرآباد میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 7036699161 یا 9666343264 پر ربط کریں۔
l سکندر شکہو ریٹائرڈ ونگ کمانڈر ولد صلاح الدین احمد کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد عالمگیری شانتی نگر میں ادا کی گئی۔ تدفین اسی مسجد کے قریب قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ، فرزند اور دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز منگل مسجد عالمگیری شانتی نگر مانصاحب ٹینک میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ تفصیلات کے لئے فون نمبر 9701444481 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔